۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تروریست

حوزہ/ فرانسیسی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا کہ شام میں تقریباً 160فرانسیسی داعش دہشت گرد موجود ہیں، جن میں سے بیشتر شمال مغربی شام میں مقیم ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی انٹلیجنس سروس کے کو آرڈینیٹر لیون نونس نے کہاکہ شام میں تقریباً 160فرانسیسی داعش دہشت گرد موجود ہیں، جن میں سے بیشتر شمال مغربی شام میں مقیم ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ داعش کے دہشت گرد گروہ کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،مزید کہاکہ داعشی دہشت گروہ خفیہ طور پر خود کو دوبارہ سرگرم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور کمزور ہونے کے باوجود پھر بھی تبلیغی سرگرمیاں سمیت دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

فرانسیسی انٹلیجنس سروس کے رکن نے بتایا کہ 160 فرانسیسی افراد داعش دہشت گرد گروہوں ، تحریر الشام، دیابی بٹالین اور حراس الدین گروپ کے رکن ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .